مجلس کے پہلے ناظم مولانامحمدتقی امینی صاحبؒ نے مجلس کے قیام کے پہلے دن سے ہی مجلس کی سرگرمیوں کاآغازکردیا،سب سے پہلے مجلس کے منتخب اراکین کومجلس کے قیام اوررکنیت کوقبول کرنے کے بارے میں اطلاع دی گئی،اسی کے ساتھ ملک کے ممتازعلماء، دانشوران سے رابطہ کیاگیا،انہیں مجلس کے مقاصدسے باخبرکرایا،اسی طرح اس وقت ملک سے شائع ہونے والے ماہنامہ رسائل اورہفتہ روزاورروزنامہ اخبارات کے مدیران کومجلس کے قیام اوراس کے مقاصداوراراکین کے بارے میں اطلاع دی گئی۔
کارروائی رجسٹرسے اندازہ ہوتاہے کہ مولاناتقی امینی صاحب نے ان تمام امورکو منصوبہ بندطریقہ سے بڑے سلیقہ اورخوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیناشروع کیا،بیک وقت کئی جہت میں ان کادماغ متحرک تھا،مذکورہ کاموں کے ساتھ انشورنس کے مسئلہ کوترجیحی طور پرآئندہ غوروفکرکے لئے منتخب کیاگیا،اوراس کی تیاریاں شروع ہوگئیں،مولانانے اس بارے میں ملک کے اکثرمعروف دارالافتاء سے رابطہ کیا،اوران سے انشورنس کے بارے میں رائے طلب کی۔
ان کاموں کے ساتھ دفترکے لئے ضروری سامان کی خریداری اوردفترکے قیام کاعمل انجام پایا،ان تمام باتوں کاذکرحساب وکتاب کے رجسٹرمیں تفصیل میں موجودہے ۔