لیگل لٹریسی پروگرام
September 24, 2024ظلم وزیادتی اور شقاق بین الزوجین کی بنیاد پر فسخ نکاح کا مسئلہ اور بیوی پر ظلم وزیادتی سے متعلق ملکی قوانین کا جائزہ
September 30, 2024
ملک کے دستورمیں اقلیتوں کودئے گئے حقوق سے علماء کی واقفیت ضروری۔مولاناعتیق احمدبستوی
مجلس تحقیقات شرعیہ ندوۃ العلماء کے زیراہتمام مذاکرہ میں علماء اور قانون داں حضرات کااظہارخیال
ہم جس ملک میں رہتے ہیں اس ملک کے دستورسے عام لوگوں اور خاص طور پرعلماء کاواقف ہوناضروری ہے،دستوردراصل ملک کے شہریوں کے ساتھ ایک معاہدہ ہے،اس لئے ملکی قوانین اور خاص طور پر دستورمیں دئے گئے بنیادی حقوق اوراقلیتوں سے متعلق حقوق سے واقفیت ضروری ہے، ان خیالات کااظہارمولاناعتیق احمد بستوی سکریٹری مجلس تحقیقات شرعیہ نے ندوۃ العلماء میں ہونے والے ایک مذاکرہ میں کیا،مولانانے مزیدکہاکہ اگرشریعت کے خلاف کوئی قانون بنتاہے تواس صورت میں بھی مسلمان رضاکارانہ طور پر شریعت میں عمل کرناچاہیں توکوئی قانون انہیں روک نہیں سکتا،ندوۃ العلماء کے علمی وتحقیقی شعبہ مجلس تحقیقات شرعیہ کی جانب سے مسلم فیملی لاسریزکے تحت قانون وشریعت کے مختلف پہلوئوں پرمذاکرہ کاانعقادکیاگیاجس میںممتازقانون داں اور علماء نے اظہارخیال کیا،پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مولاناعتیق احمدبستوی نے مزیدکہا کہ موجودہ حالات میں بچوں اوربچیوں کے ذہنوں میں ایمان کوراسخ کرنابہت ضروری ہے،مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم وتربیت کاایسانظام بنایاجائے کہ نئی نسل ہرحال میں ایمان کوترجیح دے ،اور شریعت کے حدود سے باہرنکلنے کاتصوربھی نہ کرسکے،سینئرایڈوکیٹ عامرنقوی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ قوانین سماج کی اصلاح کے لئے بنتے ہیں،ملک کے ہرشہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کوسمجھے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے،شیعہ کالج آف لاء کے ریٹائرڈپرنسپل ڈاکٹرمصطفی کمال شیروانی نے کہاکہ موجودہ حالات میں مسلمان جس بالغ نظری اور دانشمندی کاثبوت دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،مسلم سماج میں کچھ لوگ ملت کے جذبات کوبھڑکانے کی کوشش کرتے ہیں،ہمیں ایسے لوگوں سے ہوشیاررہناچاہیے،مولاناخالدغازیپوری ندوی نے کہاکہ اسلام زندہ مذہب ہے اور مسلمان زندہ قوم ہیں،اس لئے وہ ہروقت نشانہ پر رہتے ہیں،نوجوانوں کواسلامی تعلیمات سے واقف کرانااورانہیں ان تعلیمات پر مطمئن کراناموجودہ وقت کاسب سے بڑاچیلنج ہے،مولانامفتی ظفرعالم ندوی نے کہا کہ علماء نے ہردورمیں وقت کے مسائل کوحل کیاہے ،اورآج بھی وہ مختلف محاذ پر کام کررہے ہیں،نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی اصلاح اور ان کی تربیت کی فکرکرناوالدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے،تربیت کانظام کمزورہونے کی وجہ سے نوجوان میں بگاڑ کا رجحان بڑھ رہاہے،مولانامنورسلطان ندوی نے نظامت کرتے ہوئے کہاکہ علماء اور عصری تعلیم یافتہ طبقہ کوایک پلیٹ فارم پر جمع کرناندوہ کابنیادی مقصد تھا ، مجلس تحقیقات شرعیہ کامسلم فیملی لاسیریز اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے،مولاناڈاکٹرمحمدعلی ندوی کی تلاوت سے پروگرام کاآغازاورناظم جلسہ کے شکریہ پر پروگرام کااختتام ہوا،مولاناعطاء الرحمن ندوی نے مہمانوں کااستقبال کیا،اس پروگرام میں وکلاء اور نوجوان علماء کی ایک تعدادشریک ہوئی ۔