گذشتہ کئی سالوں سے ندوۃ العلماء کے ذمہ داران اورکلیۃ الشرعیہ کے سینئراساتذہ اس بات کے لئے فکرمندتھے کہ کسی طرح مجلس تحقیقات شرعیہ کوزندہ کیاجائے،اوراس کی سرگرمیوں کودوبارہ بحال کیاجائے ،تاکہ مجلس کے ذریعہ شرعی موضوعات پرتحقیقی کاموں کا سلسلہ شروع ہو،اوردارالعلوم ندوۃ العلماء کے مختلف اساتذہ سے فقہی اورشرعی موضوعات پرتحقیقی کام کرایاجاسکے،نیزاس کے ذریعہ دارالعلوم کے طلبہ میں فقہی اورتحقیقی ذوق کو نکھارنے میں مددلی جاسکے۔