مارچ13 / 2021 خاندانی اور گھریلو نزاعات کے حل میں دارالقضاء کا کردار کے موضوع پر ندوۃ العلماء میں خصوصی پروگرام
March 14, 2021قرآنیات سے متعلق اساتذہ کی ماہانہ نشست،تحقیقی عناوین پرباہم تبادلہ خیال
July 5, 2021آج 30/جون 2021ء کو مولانا عتیق احمد بستوی سکریٹری مجلس تحقیقات شرعیہ کی دعوت پر مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی (ناظر عام ندوۃ العلماء) مجلس تحقیقات شرعیہ کے دفتر تشریف لائے، اس مناسبت سے مجلس کے معاونین اور نگراں کمیٹی کے ارکان جمع ہوئے، مجلس کے سکریٹری مولانا عتیق احمد بستوی نے مولانا سید بلال حسنی ندوی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے آپ کو ندوہ کی خدمت کا بہتر موقع دیا ہے، انشاء اللہ آپ کے ذریعہ سے بڑا کام ہوگا، اس موقع پر مولانا نے مجلس کی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا، اور مجلس کے تحت جاری پروگراموں کا تعارف کرایا،اس موقع پر مولانا نے مجلس کی بعض اہم ضروریات اورخاص طور پرقانون کے موضوع پرایک حوالہ جاتی لائبریری کی ضرورت کی جانب توجہ دلائی، اخیر میں مولانا سید بلال حسنی ندوی نے مختصر خطاب کیا،مولانا نے مجلس کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خاص طور پر مجلس کے سکریٹری مولانا عتیق احمد بستوی کو مبارکباد پیش کیا، کہ ان کی نگرانی میں مجلس کی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری وساری ہیں، انہوں نے کہا کہ مجلس کے قیام کے بارے میں حضرت مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ کے ذہن میں جو باتیں تھیں وہ وقت کی بڑی ضرورت تھی، اگر وہ سلسلہ جاری رہتا تو جدید مسائل کے موضوع پر بہت بڑا کام ہوچکا ہوتا، لیکن کچھ مقدرات ہوتے ہیں، بہرحال مولانا رحمۃ اللہ علیہ نے جن مقاصد کے لئے مجلس کے قیام کا فیصلہ فرمایا تھاان کی ضرورت آج بھی باقی ہے اورآج کے ماحول میں ان کاموں کو آسانی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے، مولانا نے مزید کہا کہ مجلس نے کم وقت میں اچھی پیش رفت کی ہے، میں مجلس کی سرگرمیوں سے پہلے سے بھی واقف رہا ہوں، مولانا نے مجلس کی ضروریات کی تکمیل کا وعدہ فرمایا، اس نشست میں مولانا محمد ظفر عالم ندوی، مولانا محمد مستقیم ندوی، مولانا مفتی زید مظاہری ندوی، مولانا مسعود حسن حسنی ندوی، مولانا رحمت اللہ ندوی، مولانا محمد نصر اللہ ندوی، مولانا منور سلطان ندوی، عطاء الرحمن ندوی اور مولانا محمد علی ندوی شریک رہے، مولانا بلال حسنی ندوی کی دعا پر مجلس کی نشست کا اختتام ہوا۔