مجلس نے نئے مسائل کاحل تلاش کرنے کے لئے وہی طریقہ اختیارکیاجوعمومااس طرح کے کاموں کے لئے اختیارکرنازیادہ مناسب ہوتاہے،یعنی مسئلہ کے انتخاب کے بعد اس مسئلہ کی پوری تفصیلات اورقابل غورپہلووں کی نشاندہی کے ساتھ سوالنامہ ممتازعلماء و اصحاب افتاء کوبھیجنا،ان کی آراء حاصل کرنے کے بعدان آراء کومجلس کے اراکین کی خدمت میں بھیجاجانا،اورپھراراکین مجلس کی نشست میں باہم بحث ومباحثہ کے بعدمسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنا۔