مجلس کی تیسری مشاورتی نشست
January 30, 2021مجلس کی پانچویں مشاورتی نشست
January 30, 2021
۳،۴/مئی ۱۹۶۷ء کو مجلس تحقیقات شرعیہ کے اراکین کی مشاورتی نشست منعقدہوئی، جس میں رویت ہلال ،سرکاری قرضہ جات اوردیگرموضوعات زیربحث آئے،۳/مئی کی
:نشست کی صدارت مولاناعبدالماجد دریاآبادی نے کی اوردرج ذیل اراکین شریک ہوئے
۔مولاناعبدالماجددریاآبادیؒ
۔مولاناشاہ عون احمدقادریؒ
۔مولانامحمدعمران خان ندویؒ
۔مولانامجیب اللہ ندویؒ
۔مولانامفتی ظفیرالدین ؒ
۔مولانامحمداویس ندویؒ
۔مولاناسیدابوالحسن علی حسنی ندویؒ
۔مولانامحمدمنظورنعمانیؒ
۔مولانامحمداسحق ندوی سندیلویؒ
:جبکہ ۴/مئی کی نشست کی صدارت مفتی عتیق الرحمن عثمانی نے کی اور درج ذیل اراکین شریک ہوئے
۔مولانامفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ
۔مولانامحمدمنظورنعمانیؒ
۔مولاناسیدابوالحسن علی حسنی ندویؒ
۔مولاناشاہ معین الدین ندویؒ
۔مولانامحمدعمران خان ندویؒ
۔مولانامفتی ظفیرالدینؒ
۔مولاناشاہ عون احمدقادریؒ
۔مولانامجیب اللہ ندویؒ
۔مولانامحمداسحق ندوی سندیلویؒ
پہلی نشست میں گذشتہ مشاورتی نشست کی کاروائی پیش ہوکرمنظورہوئی،اس کے علاوہ رویت ہلال کا مسئلہ پیش ہوا،اورطے ہواکہ اس سے متعلق تجویز مولانا ظفیرالدین صاحب تیارکرکے دوسرے دن پیش کریں،چنانچہ دوسرے دن کی نشست میں مولانا ظفیرالدین صاحب کی تحریرکردہ تجویزپیش ہوئی، اور ترمیمات کے بعدمنظورہوئی،اس کے علاوہ سرکاری قرضوں کا مسئلہ بھی پیش ہوااورطے ہواکہ اس مسئلہ پرآئندہ مزیدغور وفکر کرکے رائے قائم کی جائے۔
اس نشست میں یہ بھی طے ہواکہ مسلم پرسنل لاکومرتب کیاجائے،اورخاص طورپراس کی کلامی بحثوں کونمایاں کیاجائے،اس کام کی ذمہ داری مولانااسحق سندیلوی صاحب کودی گئی ۔ (کارروائی رجسٹرقلمی)
رؤیت ہلال کے بارے میں غور وفکر کے بعد فیصلہ کیاہے،فیصلہ کی تفصلات کے لئے دیکھئے :مجلس کے دواہم فیصلے
حکومت سے قرضہ حاصل کرنے کے مسئلہ پرموصول ہونے والے مقالات
مولانامحمداسحق سندیلوی ندوی نے اس موضوع پرتفصیلی سوالنامہ مرتب کیا،جس میں قرضہ لینے کی ضرورت،اس کے نقصانات،افرادکوحکومت کی طرف سے دئے والے قرضے،ملازمین کوملنے والے قرضے،امداد باہمی سوسائٹیوں کے ذریعے دئے جانے والے قرضے،مالیاتی اداروں اورسود اورٹیکس میں فرق وغیرہ کوتفصیل سے واضح کیاگیاتھا،اس مسئلہ پردرج ذیل مقالات مجلس کو موصول ہوئے:
۔مفتی محمدشفیع صاحب دارالافتاء ،دارالعلوم کراچی،پاکستان ،تاریخ تحریر:۴ذیقعدہ ۱۳۸۶ھ
۔ مولانامحمدوجیہ صاحب،مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ ،ضلع حیدرآبادپاکستان مع تصویب مولانا ظفراحمدعثمانی ،تاریخ تحریر:۲۷ذیعقدہ ۱۳۸۵ھ
۔مولانامفتی نظام الدین صاحب
۔مولانامحمدیحییٰ قاسمی ،مفتی دارالافتاء،امارت شرعیہ بہار،تاریخ تحریر:۱۲، صفر ۱۳۸۶ھ
۔مولاناعبدالصمدرحمانی،دارالتالیف مانڈر،کھگڑیا،ضلع مونگیر،تاریخ تحریر:۱۳/ جولائی ۱۹۶۶ء
۔مولانامحمدمیاں صاحب ،دارالافتاء مدرسہ امینیہ ،دہلی،تاریخ تحریر:۲۵ربیع الثانی ۱۳۸۶ھ مطابق ۱۳اگست ۱۹۶۶ء
۔مولاناسیداحمدعروج قادری ،تاریخ تحریر:۱۱اپریل ۱۹۶۶ء
۔مولانامفتی عبدالعزیزرائے پوری،دارالافتاء مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپورمع تصویب مولانامفتی سید محمدیحییٰ سہارنپوری
۔مولاناشمس الحق صاحب (شیخ الحدیث جامعہ رحمانی ،مونگیر)
۔مولاناعبدالسلام قدوائی ندوی