کارروائی رجسٹرمیں پہلی نشست کی تفصیلات کے ذیل میںبیرون ہندکے منتخب علماء کی ایک فہرست بھی درج ہے،جس سے معلوم ہوتاہے کہ زیربحث مسائل میں ان سے رابطہ کرنے اوران کی رائے جاننے لئے یہ فہرست بنائی گئی تھی،تاکہ ان مسائل پرہندوستان کے علماء کے ساتھ مصروشام اورحجازکے نامورعلماء کی رائے بھی حاصل کی جائے،اوراس کی روشنی میں کوئی فیصلہ کیاجائے،بیرون ہندکے علماء میں درج ذیل افرادکے اسماء کاروائی رجسٹرمیں درج ہے:
۔شیخ محمدحسنین محمدمخلوف (مصر)
۔علامہ ابوزہرہ (مصر)
۔شیخ محمدالغزالی (مصر)
۔استاذمصطفی احمدالزرقاء(شام)
۔شیخ ابوالیسرعابدین (شام)
۔استاذمصطفی السباعی (شام)
۔شیخ عبدالفتاح ابوغدہ (شام)
۔شیخ حسن المشاط (مکہ)
۔شیخ امین الکتبی(مکہ)
۔شیخ عبدالعزیزبن باز(حجاز)
۔مفتی محمدشفیع صاحب (پاکستان)
۔مولانامحمدیوسف بنوری(پاکستان)
۔مولاناظفراحمدتھانوی(پاکستان)
۔مولاناعمیم الاحسان (ڈھاکہ)
۔مفتی محموددائودیوسف( رنگون)
مجلس کے تحت زیربحث آئے مسائل میںپاکستان کے علماء میںمفتی شفیع صاحبؒ ، مولاناولی حسن ٹونکیؒ،مولانایوسف بنوریؒ،مولاناظفراحمدعثمانیؒ کے مقالات اوران کی آراء مجلس کے ریکارڈمیں محفوظ ہیں،جن سے معلوم ہوتاہے کہ ان حضرات سے رابطہ تھا۔
علماء عرب سے بھی ابتدائی مرحلہ میں رابطہ کیاگیاتھا،مگران کی طرف سے جواب نہ ملنے کی وجہ سے بعدمیں ان سے رابطہ نہیں کیاگیا۔(رپورٹ مولانااسحق سندیلوی ،قلمی)