مجلس کی چوتھی مشاورتی نشست
January 30, 2021فروری13 / 2021 یتیم پوتے کی وراثت کے موضوع پر ندوۃ العلماء میں خصوصی پروگرام
February 13, 2021
مجلس تحقیقات شرعیہ کی پانچویں مشاورتی نشست ۱۵،۱۶مئی ۱۹۷۱ءکودارالعلوم ندوۃ العلماء میں منعقدہوئی،جس میں سرکاری قرضہ کے علاوہ مجلس کے طریقہ کاراوردیگر موضوعات پرگفتگوہوئی،اس نشست میں درج ذیل شخصیات شامل ہوئیں؛
۔مولاناعبدالماجددریاآبادیؒ
۔مولاناسیدابولحسن علی حسنی ندویؒ
۔مفتی عتیق الرحمن عثمانیؒ
۔مفتی نظام الدین صاحبؒ
۔مولاناسعیداحمداکبرآبادیؒ
۔مولاناشاہ عون احمدپھلوارویؒ
ؒمولاناسیدمنت اللہ رحمانی
مولاناسیدعروج احمدقادریؒ
۔مولانامحمدمنظورنعمانیؒ
ؒمولانامفتی محمدظفیرالدین
۔مولانامحمدعمران خان ندویؒ
ؒ۔مولانامحمدتقی امینی
۔مولانامفتی محمدرضاانصاریؒ
۔مولانامحمداویس ندویؒ
۔مولانامحمدبرہان الدین سنبھلیؒ
۔مولاناشبیراحمدمیرٹھیؒ
۔مولانامفتی محمدظہورندویؒ
مولاناسیدابوالحسن علی حسنی ندوی ؒ کی تحریک پرپہلے دن کی نشست کی صدارت مولانا عبدالماجد دریاآبادی ؒ نے کی جبکہ دوسرے دن کی نشست کی صدارت مفتی عتیق الرحمن عثمانی صاحب نے،ان دونوں نشستوں میں درج ذیل کاروائی انجام پائی:
۔حکومت سے قرض لینے کے مسئلہ میں اراکین مجلس اورمدعووین کے درمیان باہم بحث ومباحثہ کے بعدایک سب کمیٹی بنائی گئی تاکہ مذکورہ گفتگوکی روشنی میں بیان تیار کرے، اس سب کمیٹی میں درج ذیل افرادشامل تھے:
۔مولانامفتی نظام الدین صاحبؒ
۔مولانامفتی محمدظفیرالدین صاحبؒ
۔مولانامنت اللہ رحمانی صاحبؒ
۔مولانابرہان الدین سنبھلی صاحبؒ
مولانامفتی نظام الدین صاحب ؒاورمولانامنت اللہ رحمانی صاحبؒ نے تحریری بیان مرتب فرمایا،دوسری نشست میں یہ تحریریں پیش کی گئیں،ان پرغوروفکراوربحث وگفتگوکے بعدشرکاء کومحسوس ہواکہ اس مسئلہ پرمزیدغوروفکرکی ضرورت ہے،چنانچہ مزیدغورفکرکے لئے درج ذیل ارکان پرمشتمل پھرایک سب کمیٹی بنائی دی گئی:
۔مولاناسیدمنت اللہ رحمانیؒ
ؒ۔مولاناقاضی زین العابدین سجادمیرٹھی
۳۔مولانامفتی نظام الدین ؒ(دیوبند)
۔مولانامحمدمنظورنعمانیؒ
۔مولانامحمدبرہان الدین سنبھلیؒ
۔مولانامفتی محمدظہورندویؒ
۲۔صدرمجلس نے یہ تجویزرکھی کہ پوری مجلس کاجلدجلدجمع ہوناحضرات اراکین کی مصروفیات ودیگروجوہ کی بناپرمشکل ہوتاہے،اس لئے مناسب ہوگاکہ چندارکان کی ایک مستقل کمیٹی مقررکردی جائے،وہ حسب ضرورت جلدازجلداپنااجتماع کرکے مسائل کے بارے میں غوروفکروتبادلہ خیالات کیاکرے،اورپھراس کمیٹی کے نتائج تمام حضرات ارکان کے پاس اظہاررائے کے لئے بھیج دئے جایاکریں،اوراگرضرورت محسو س ہوتوپوری مجلس طلب کی جائے،چنانچہ باہمی مشورہ اوراتفاق سے درج ذیل افرادپرمشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی:
۔مولانامحمدمنت اللہ رحمانیؒ
۔مولانامفتی نظام الدینؒ(دیوبند)
۔مولانامحمدمنظورنعمانیؒ
۔مولاناقاضی زین العابدین سجاد میرٹھیؒ
۔مولانامحمدبرہان الدین سنبھلیؒ
۔مولانامفتی محمدظہورندویؒ