: مجلس کے درج ذیل مقاصدقراردئے گئے
۔شرعی اورفقہی حیثیت سے ان مسائل پرغورکرنااورحتی الوسع کسی اجتماعی فیصلہ تک پہونچناجوزمانہ کے نئے حالات اورایجادات نے پیداکئے ہیں،اوران کا واضح حکم ہماری فقہ میں موجودنہیں ہے۔
۔جن مسائل میں اس نئے دورمیں عامہ مسلمین کے لئے ناقابل عبور دشواریاں پیداہوگئی ہیں فقہ اسلامی کی مسلمہ مگروسیع حدودکی پابندی کرتے ہوئے غوروفکرکے بعد ان میں آسانیاں پیداکرنا۔
۔مسلم پرسنل لاء کی اس طرح تنقیح وترتیب اورقانونی شکل میں تدوین جس سے ان غلطیوں کی تصحیح ہوجائے جوہندوستان کے رائج الوقت محمڈن لاء میں داخل ہوچکی ہے، اوراسلامی شریعت میں ان کے جوازکی کوئی گنجائش نہیں ہے۔(قلمی تحریر)